- امریکا روس سے جوہری ہتھیاروں کی تعداد محدود رکھنے کے معاہدے کی توسیع پر رضامند
- تین بیویوں کے شوہر کو پہلی بیوی نے گولی مار کر قتل کردیا
- اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- جسٹس اطہر من اللہ کی اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد
- چیئرمین سینیٹ کی سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت
- بھارت میں بارود سے بھرے ٹرک میں خوفناک دھماکا، 8 ہلاک
- وفاقی حکومت نے پاک چین راہداری میں اہم پیشرفت کا آغاز کردیا
- براڈ شیٹ اسکینڈل؛ وزیر داخلہ نے عظمت سعید پر اپوزیشن اعتراضات مسترد کردیے
- ایشین چیمپنزٹرافی، پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا اب نہیں ہوگا
- عمران فرحت کے طویل ترین کیرئیر کا اختتام 26 جنوری کو ہوگا
- منگولیا کے وزیراعظم قرنطینہ سینٹر میں خاتون اور نومولود کیساتھ غیرانسانی سلوک پر مستعفی
- سوشل میڈیا پر عدلیہ سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر اسلام آباد ہائی کورٹ شدید برہم
- اظہرعلی کی خوش فہمی، نیوزی لینڈ میں پاکستانی بیٹنگ کو کامیاب قرار دیدیا
- اس سال بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ
- دورۂ آسٹریلیا؛ نوجوان بھارتی ٹیم کا پستی سے بلندی کا سفر
- اپوزیشن کو براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لئے افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے، فواد چوہدری
- خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا
- لاہورمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کی منظوری
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کوشکست کا ذائقہ چکھانے کے لیے پاکستانی کوچزنے سرجوڑلیے
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
اکشے کمار کا ریئلٹی شو میں فٹنس کا شاندار مظاہرہ

اکشے کمار نے ریئلٹی شو کے دوران دونوں ہاتھوں پر کھڑے ہوکر دکھایا — فوٹو : فائل
ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے ریئلٹی شو کے دوران اپنی فٹنس کا مظاہرہ کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اپنی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ایک ڈانس ریئلٹی شو میں شریک تھے جہاں مقابلے کے لیے آئے ایک نوجوان نے اکشے کمار سے فرمائش کی کہ وہ اسٹیج پر آکر کوئی انوکھی چیز کرکے دکھائیں۔ اکشے کمار نوجوان کی خواہش پوری کرنے کے لیے اسٹیج پر پہنچے تو کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا کرنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ سلمہ ہائیک بھی ’’ٹوائلٹ‘‘ کی حمایت میں بول پڑیں
49 سالہ اکشے کمار اسٹیج پر اچانک دوڑتے ہوئے آئے اور اپنے دونوں ہاتھ زمین پر رکھ کر ٹانگیں اوپر اٹھالیں۔ اکشے کمار کو اپنے ہاتھوں پر کھڑا دیکھ کر حاضرین دنگ رہ گئے جب کہ اکشے کافی دیر تک اپنے ہاتھوں پر کھڑے رہے اور ان کا توازن ایک لمحے کے لیے بھی نہیں ڈگمگایا۔
خیال رہے کہ اکشے کمار کو بالی ووڈ میں بہترین فٹنس رکھنے والے اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور 49 برس کی عمر میں بھی انہوں نے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے۔ حال ہی میں ان کی فلم ’’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ ریلیز ہوئی ہے جو شاہ رخ خان کی ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ سے اچھا بزنس کررہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔