گوجرانوالہ میں مالک اورمالکن کا 7 سالہ ملازمہ پر بدترین تشدد

ویب ڈیسک  منگل 15 اگست 2017
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا جب کہ پولیس نے بھی میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا جب کہ پولیس نے بھی میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ۔ فوٹو: فائل

گوجرانوالہ میں مالک اورمالکن نے معمولی سی بات پر 7 سالہ گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

امتیاز اور اس کی بیوی نبیلہ نے 7 سالہ گھریلو ملازمہ فضلیت کوکسی بات پر مارنا شروع کیا اور اس دوران معصوم بچی پر تھپڑوں اورمکوں کی بارش کردی گئی، درندہ صفت انسانوں کا اس پر بھی دل نہیں بھرا تو معصوم بچی کو  ڈنڈوں سے اس بری طرح مارا کہ بچی ادھ موا ہوگئی، بچی کو جب اسپتال لایا گیا تو اس کا چہرہ اورجسم ان درندوں کی سنگدلی کی گواہی دے رہا تھا۔

بچی کی حالت  دیکھ کر پولیس کو بلایا گیا جس پر پولیس نے امتیاز اوراس کی بیوی کے خلاف بچی سے  نوکری کرانے اور معمولی زخمی کرنے کی قابل ضمانت  دفعات لگائیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تو پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔