پاکستانی ماڈلز نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، صبا قمر

آئی این پی  بدھ 16 اگست 2017
کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لیے جستجو اور عمل ضروری ہے، اداکارہ۔ فوٹو : نیٹ

کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لیے جستجو اور عمل ضروری ہے، اداکارہ۔ فوٹو : نیٹ

 لاہور:  اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل معیار کی ماڈلنگ ہوتی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی نوجوان ماڈلز نے ماڈلنگ کی دنیا میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ محنت انسان کی تقدیر بدل دیتی ہے، کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لیے جستجو اور عمل ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ وقت سب سے بڑا استاد ہے اور اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ اچھے برے وقت میں ہی لوگوں کی پہچان ہوتی ہے اور اسی سے آپ اپنے دوستوں بارے اندازہ لگا سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔