- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
3 سابق کپتان پی سی بی کیلیے قصہ پارینہ بن گئے
لاہور: یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی الوداعی تقریب سجانے کا وعدہ وفا نہ کیا جا سکا، البتہ حال ہی میں چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے سبکدوش ہونیوالے شہریار خان کی خدمات کو بدھ کے روز سراہا جائیگا۔
ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان،سابق کپتان مصباح اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی ملک کیلیے خدمات کو سراہنے کیلیے خصوصی تقریب میں ایوارڈز دینے کا اعلان باربار کیا گیا تھا لیکن یہ وعدہ وفا نہیں کیا جا سکا، دوسری جانب حال ہی میں سبکدوش ہونیوالے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کیلیے الوداعی تقریب بدھ کو سجائی جا رہی ہے، نجم سیٹھی دیگر بورڈ حکام کے ہمراہ اپنے پیش رو کو باضابطہ رخصت کرتے ہوئے خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائیگا کہ ان کی صلاحیتوں سے مستقبل میں کس طرح فائدہ اٹھایا جائے۔ انھوں نے مصباح کو آئی سی سی میچ ریفری نامزد کرنے یا پی سی بی میں کوئی عہدہ دینے کی بات بھی کہی، مگر ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر کرنے کے بعد اندازہ ہوا کہ بورڈ کی ترجیحات بدل چکی ہیں۔
علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر کے بہترین انداز میں اختتام کیلیے الوداعی میچ کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن پی سی بی نے غور کرنا ضروری خیال نہیں کیا تاہم دلبرداشتہ سابق کپتان نے نجم سیٹھی کی جانب سے الوداعی میچ کی پیشکش مسترد کردی تھی جبکہ ریٹائرمنٹ کے 3ماہ بعد بھی بورڈ نے تینوں سابق کپتانوں کو پذیرائی کا مستحق نہیں سمجھا لیکن سابق چیئرمین کے اعزاز میں تقریب سجانے میں زیادہ دیر نہیں لگائی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔