پابندی ختم ہونے پر شری شانتھ کی چار سال بعد کرکٹ فیلڈ میں واپسی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 16 اگست 2017
اس موقع پر دونوں ٹیموں کی جانب سے انھیں پھول بھی پیش کیے گئے۔ فوٹو : فائل

اس موقع پر دونوں ٹیموں کی جانب سے انھیں پھول بھی پیش کیے گئے۔ فوٹو : فائل

کوچی: فکسنگ میں ملوث شری شانتھ نے بھی پابندی کی زنجیریں توڑ دیں۔

بھارتی پیسر شری شانتھ نے ایک نمائشی میچ میں حصہ لیا جو سنگرز الیون اور پروڈیوسر الیون کے درمیان کھیلا گیا، شری شانتھ نے 4 برس بعد کرکٹ فیلڈ میں قدم رکھا ہے، اس موقع پر دونوں ٹیموں کی جانب سے انھیں پھول بھی پیش کیے گئے۔

واضح رہے کہ شری شانتھ پر فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ان پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔