کرکٹ میچ کے دوران کرکٹر کو حریف نے مکا جڑ دیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 16 اگست 2017
شائقین میں موجود شعیب کے والد پرویز اختر نے نجل کو پکڑ لیا، جس کے بعد کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں جھگڑا ہوا۔ فوٹو : فائل

شائقین میں موجود شعیب کے والد پرویز اختر نے نجل کو پکڑ لیا، جس کے بعد کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں جھگڑا ہوا۔ فوٹو : فائل

برمنگھم: برمنگھم پریمیئر لیگ کرکٹ میچ کے دوران ہنگامہ آرائی پر ویسٹ مڈلینڈز کی دو کرکٹ ٹیموں کی سرزنش کردی گئی ہے۔

برمنگھم پریمیئر لیگ کا یہ کرکٹ میچ جون میں وولفرہیمپٹن میں کھیلا گیا تھا، جس میں اولڈ ہل کے پلیئر نجل ڈیونپورٹ نے حریف سائیڈ فورڈہاؤسز کے شعیب کو تلخ کلامی کے بعد پنچ رسید کیا تو شائقین میں موجود شعیب کے والد پرویز اختر نے نجل کو پکڑ لیا، جس کے بعد کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں جھگڑا ہوا، اس پر بڑی مشکل سے قابو پایا گیا تھا تاہم دونوں ٹیموں کے پوائنٹس کی بھی کٹوتی ہوئی ہے جبکہ نجل ڈیونپورٹ کو 10 میچز کیلیے معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔