- اکانومسٹ ہویا فارن پالیسی میگزین، بھارت کا مکروہ چہرہ ہرجگہ بے نقاب
- اوگرا نے نئے سی این جی لائسنس دینے کا اعلان کر دیا
- نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ انگلینڈ میں پھنس گئے
- چین نے مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں
- فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا، شیخ رشید
- جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان
- پی سی بی کے چیئرمین اورگورننگ بورڈ ممبران کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگٗئی
- شہباز شریف کو آشیانہ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار
- بچوں سے زیادتی کے قانون کا ترمیمی بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاریاں
- جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفیٰ طلب کرلیا
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
- فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، اہلکارقصوروارقرار
- سعودی فلم کمیشن نے 28 فلمی منصوبوں کی منظوری دیدی
- گوجرانوالہ میں ماں 4 بچوں سمیت قتل
- بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری
- میرے دوست! اب وقت تمہارا ہے، براک اوباما کی نئے امریکی صدرکونیک تمنائیں
- فاف ڈوپلیسی پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے بیتاب
- نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، تین اہلکار ہلاک
- جوبائیڈن کا پہلادن؛مسلمانوں پرسفری پابندی کےخاتمےسمیت 15 صدارتی حکم نامے جاری
- آج اور کل سرد موسم کی ’’چھٹی‘‘ درجہ حرارت بڑھے گا
نااہل بورڈ نے سری لنکن کرکٹ کو پستیوں میں دھکیل دیا

سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا کی جانب سے بھی فکسنگ اور دیگر الزام عائد کیے جارہے ہیں۔ فوٹو: فائل
کولمبو: نااہل بورڈ نے سری لنکن کرکٹ کو پستیوں میں دھکیل دیا، اقربا پروری، بدانتظامی اور کرپشن کا بھیانک انجام سامنے آنے لگا۔
2006 میں تھلنگا سماتھی پالا اور جیانتھا دھرما داسا پر مشتمل گروپ نے سابق بورڈ سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا کو بورڈ انتخابات میں شکست دی تھی، جس کے بعد ان سے بڑی توقعات وابستہ کرلی گئی تھیں، اب جب عہدہ سنبھالے 20 ماہ ہوچکے تو ان کی جانب سے کیے گئے گڈ گورننس، شفافیت اور کھیل میں بہتری کے دعوؤں میں سے کوئی ایک بھی پورا نہیں ہوا، الٹا بدانتظامی، کرپشن اور اقربا پروری کی وجہ سے سری لنکن ٹیم اس حال کو پہنچ چکی کہ رواں برس بنگلادیش سے ایک ٹیسٹ ہار گئی، زمبابوین ٹیم نے آئی لینڈرزکو اس کے میدانوں پر ون ڈے سیریز میں شکست دی، میزبان نے بڑی مشکل سے ان سے واحد ٹیسٹ بچایا تھا،اب بھارت نے بھی سیریز کے تینوں ہی ٹیسٹ باآسانی جیت لیے۔
واضح رہے کہ اس دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز پر میچ فکسنگ کے الزامات بھی عائد ہوئے۔ خود بورڈ نے بولنگ کوچ انوشا سمارا نائیکے کو مبینہ طور پر ایک میچ فکسڈ کرنے کے الزام میں معطل کردیا جبکہ ان کے خلاف کوئی شواہد ہی نہیں تھے، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے ایس ایل سی کو مطلع کیا تھا کہ سمارا نائیکے کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے ہیں، گزشتہ برس ہی گراہم فورڈ کو دوسری مرتبہ کوچنگ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی مگرحال ہی میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد وہ ٹیم منیجر کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے اپنی ذمہ داری سے مستعفی ہوگئے تھے۔
کئی مرتبہ بورڈ کی جانب سے سلیکشن کمیٹی کو برخواست کیا جاچکا تاہم ابھی کافی عرصے سے سنتھ جے سوریا نے یہ ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے۔ بورڈ کے مالی معاملات بھی کچھ اچھے نہیں ہیں، سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا کی جانب سے بھی فکسنگ اور دیگر الزام عائد کیے جارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔