افغان ٹیم پاکستان اے کیخلاف فتح کو ترس گئی :ٹی 20 میں بھی ناکام

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 14 فروری 2013
افغانستان کی ٹٰم کو ٹی 20 میں بھی شکست کا سامنا کرنا پرا۔ فوٹو: آن لائن

افغانستان کی ٹٰم کو ٹی 20 میں بھی شکست کا سامنا کرنا پرا۔ فوٹو: آن لائن

لاہور: افغان کرکٹ ٹیم پاکستان اے کے خلاف فتح کو ترس گئی، دونوں ون ڈے کے بعد واحد ٹوئنٹی20 میچ میں بھی49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا.

احمد شہزاد اور شاہد آفریدی کی عمدہ بیٹنگ نے میزبان سائیڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹاس جیت کر مہمان ٹیم نے پہلے پاکستان اے کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ اوورز میں6 وکٹ پر189رنز بنائے، احمد شہزاد نے10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنز اسکور کیے.

کپتان شاہد آفریدی بھی بھرپور فارم میں دکھائی دیے، انھوں نے4 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 45 رنز اسکور کیے، شرجیل خان 20، علی خان 15 اور عمر اکمل 13 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،دوالت خان اور نوریز مینگل نے2 ،2 وکٹیں حاصل کیں،جواب میں اصغرستینکزئی کے47 رنز ناٹ آئوٹ بھی افغان  ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے اور وہ مقررہ اوورز میں9وکٹ پر140رنز تک محدود رہی، کریم صادق نے28 رنز بنائے،وہاب ریاض، ذوالفقار بابر اور علی خان نے2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔