نیمار انٹرنیشنل ہینڈی کیپ کے خیرسگالی سفیر مقرر

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 16 اگست 2017
خیرسگالی سفیر مقرر کیے جانے کی تقریب اقوام متحدہ کی ذیلی آفس کے باہر منعقد ہوئی۔ فوٹو: فائل

خیرسگالی سفیر مقرر کیے جانے کی تقریب اقوام متحدہ کی ذیلی آفس کے باہر منعقد ہوئی۔ فوٹو: فائل

جنیوا:  برازیلین اسٹار نیمار کو انٹرنیشنل ہینڈی کیپ کا خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

فٹبالر نیمار کو خیرسگالی سفیر مقرر کیے جانے کی تقریب اقوام متحدہ کی ذیلی آفس کے باہر منعقد ہوئی، جس میں ان کے والدین بھی شریک ہوئے، اس موقع پر نیمار نے سیاہ رنگ کی بیس بال کیمپ اور ہینڈی کیپ انٹرنیشنل کی بلیک ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ نیمار ان لاکھوں لوگوں کے مسائل کو اجاگر کریں گے جنھیں معاشرے میں کم اہمیت دی جاتی ہے لیکن وہ برابری کے حقدار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔