بل گیٹس نے اپنے اثاثوں کا 5 فیصد حصہ 4.6 ارب ڈالرز عطیہ کر دیے

خبر ایجنسیاں  بدھ 16 اگست 2017
2000 میں انھوں نے 5 ارب ڈالرز اپنے فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے نام عطیہ کیے تھے۔ فوٹو: فائل

2000 میں انھوں نے 5 ارب ڈالرز اپنے فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے نام عطیہ کیے تھے۔ فوٹو: فائل

نیویارک /  لندن: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے اثاثوں کا 5 فی صد حصہ عطیہ کر دیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے 4.6 ارب ڈالرز جو پاکستان کے 4 کھرب 84 ارب روپے کے مساوی بنتے ہیں عطیہ کیے ہیں اور اس مقصد کیلیے انھوں نے 6جون کو 64 ملین شیئرز کو عطیہ کیا۔یہ 2000 کے بعد بل گیٹس کی جانب سے دیا جانے والا سب سے بڑا عطیہ ہے۔ 2000 میں انھوں نے 5 ارب ڈالرز اپنے فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے نام عطیہ کیے تھے۔

رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بل گیٹس نے اربوں ڈالرز کس مقصد کیلیے عطیہ کیے ہیں تاہم توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ گیٹس چیریٹی کے پاس جائیں گے۔

یاد رہے کہ بل گیٹس نے اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ فلاحی سرگرمیوں پر لگانے کا اعلان کررکھا ہے اور ابھی انھوں نے مائیکرو سافٹ میں اپنے 38 فیصد شیئرز عطیہ کیے مگر یہ ان کی دولت کا بہت معمولی حصہ ہی قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ ان کے مجموعی اثاثے 85 ارب ڈالرز سے زائد ہیں اور ان میں موجودہ عطیہ شامل نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔