- خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا
- لاہورمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کی منظوری
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کوشکست کا ذائقہ چکھانے کے لیے پاکستانی کوچزنے سرجوڑلیے
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
- جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز؛ کمنٹری پینل میں معروف کمنٹیٹرزشامل
- کار چوری میں ملوث 2 بہنیں گرفتار
- حکومت نے دو سال میں 5 ارب ڈالرز اور 4.5 ٹریلین روپے کے قرضے لیے
- افغان صوبے بغلان اور نیمروز میں طالبان کا حملہ، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
- ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری
- سمندری فرش پر تحقیق کرنے والی خود کار کشتی تیار
- برقی انڈے دینے والا، حقیقت سے قریب تر روبوٹ کچھوا
- جسمانی کھنچاؤ والی ورزش بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار
- باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- منی لانڈرنگ کیس؛ حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی
- ترکی سے غیرقانونی طورپرمقیم 40 پاکستانی شہری ملک بدر
- شنیرا اکرم کا ملازم کی بے عزتی کرنے والی خواتین کوانگریزی کا چیلنج
- برطانیہ، جنوبی افریقا سمیت دیگرممالک سے آنے والے فضائی عملے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری
- علومِ کائنات اور مطالعہ
- پی سی بی نے پاکستان سے باہر نشریاتی حقوق کے معاہدے کرلیے
تہمینہ جنجوعہ کا دورہ افغانستان، افغان صدر سے ملاقات

افغانستان میں امن کے لیے کابل، اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان قریبی رابطے اہم ہیں، سابق سفیر عزیز احمد خان۔ فوٹو : این این آئی
اسلام آباد / واشنگٹن / کابل: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اپنے افغان ہم منصب کی دعوت پر منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کا ایک روزہ دورہ کیا اور افغان عہدیداروں سے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔اس کے علاوہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کابل میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیاسی مشاورت کے دور کا آغاز ہوگیا، مذاکرات میں باہمی تعلقات کی بہتری اور اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستانی وفد اورنائب افغان وزیر خارجہ نے افغان وفد کی قیادت کی۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹو محمد محقق اور افغان خاتون اول سے بھی ملاقات ہوئی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے گفتگو میں کہا کہ اس دورے کے دوران تمام دوطرفہ امور زیر غور آئے۔ اس طرح کے اعلیٰ سطح کے دورے بہت اہم ہوتے ہیں اور تعلقات میں بہتری لے کر آتے ہیں۔ رواں ماہ کے اوائل میں افغانستان کے اعلیٰ سطح کے فوجی وفد نے پشاور میں پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق کوششوں پر بات چیت کی تھی جبکہ پاکستان کے سابق سفیر عزیز احمد خان نے وائس آف امریکا سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے کابل، اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان قریبی رابطے اہم ہیں کیوں کہ تینوں ملکوں پاکستان،افغانستان اور امریکا کی کوشش یہ ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن آئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔