مسلم لیگ ن کا تمام لیگی دھڑوں کا ’’مشترکہ سیاسی اتحاد‘‘ بنانے کا فیصلہ

عامر خان  بدھ 16 اگست 2017
این اے 120میں اپنی اہلیہ کی انتخابی مہم خود چلائیں گے۔ فوٹو: فائل

این اے 120میں اپنی اہلیہ کی انتخابی مہم خود چلائیں گے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: حکمران مسلم لیگ کی قیادت نے تمام اہم لیگی دھڑوں سے رابطہ کرنے اور ہم خیال جماعتوں کا ’’مشترکہ سیاسی اتحاد ‘‘ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اس حوالے سے نواز شریف جلد تمام ہم خیال جماعتوں اور اہم لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

نواز شریف کی جانب سے ان جماعتوں کی قیادت سے رابطہ کرکے باہمی مشاورت کے بعد اس اتحاد کی تشکیل کا ایجنڈا طے کیا جائے گا، نواز شریف ملتان کے بعد کوئٹہ، پشاور کراچی سمیت چاروں صوبوں کے اہم اضلاع میں جلسوں سے خطاب کریں گے، این اے 120میں اپنی اہلیہ کی انتخابی مہم خود چلائیں گے، انتخابی مہم کے دوران بیگم کلثوم نواز کی معاونت ان کی بیٹی مریم نواز کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔