صدارتی ایوارڈ یافتہ مصور بشیر کنور انتقال کر گئے

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 16 اگست 2017
بشیر کنور لاہور پیپلز پارٹی کے پہلے کنونشن میں ذوالفقار علی بھٹو کو تلوار پیش کی جو بعد میں پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان رہی۔ فوٹو: نیٹ

بشیر کنور لاہور پیپلز پارٹی کے پہلے کنونشن میں ذوالفقار علی بھٹو کو تلوار پیش کی جو بعد میں پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان رہی۔ فوٹو: نیٹ

سیالکوٹ:  صدارتی ایوارڈ یافتہ مصور بشیر کنور 76 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

محلہ تلواڑہ مغلاں میں کرایے کے مکان میں رہائش پذیر بشیر کنور نے فن مصوری اپنے والد محمد اکبر بمبئی والے سے سیکھا۔ رابطہ عالم اسلامی نظریاتی کونسل کے لوگو بنائے۔ پاک وہند بیشتر اخبارات اور میگزین کے ٹائٹل تیار کیے۔

بشیر کنور لاہور پیپلز پارٹی کے پہلے کنونشن میں ذوالفقار علی بھٹو کو تلوار پیش کی جو بعد میں پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان رہی۔ انھوں نے دال کے دانے پر خانہ کعبہ ، مسجد نبوی بنائی اور چاول پر کلمہ طیبہ تحریرکیا۔ سابق چیف جسٹس  نسیم حسن شاہ، سابق گورنر پنجاب ذوالفقار علی کھوسہ، سابق اسپیکر امیر حسین نے بھی انھیں گولڈ میڈل اور دیگر اسناد سے نوازا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔