راولپنڈی میں رینجرزکا آپریشن؛ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 16 اگست 2017
آپریشن کے دوران 4 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا: فوٹو: فائل

 

آپریشن کے دوران 4 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا: فوٹو: فائل  

 راولپنڈی: ٹیکسلا محلہ عنایت شاہی میں رینجرزنے آپریشن کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ٹیکسلا محلہ عنایت شاہی میں رینجرزکی جانب سے آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کیا گیا۔ آپریشن کے دوران رینجرزنے 35 ڈیٹونیٹرز، 30 بورپسٹل اور گولیاں برآمد کی گئیں جب کہ 4 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔