کرن جوہرعامرخان سےکیوں ڈرتےہیں؟

ویب ڈیسک  بدھ 16 اگست 2017
عامر خان بالی ووڈ کے  ذہین ترین اداکار ہیں ان سے خوف محسوس ہوتا ہے،کرن جوہر؛فوٹوفائل

عامر خان بالی ووڈ کے ذہین ترین اداکار ہیں ان سے خوف محسوس ہوتا ہے،کرن جوہر؛فوٹوفائل

ممبئی: نامور بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے خوف کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے بے حد ڈرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج تک انہوں نے عامر خان کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی۔

بطورہدایت کار اپنی پہلی ہی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ سے بالی ووڈ میں دھاک بٹھانے والے کرن جوہر کا شمار فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ بالی ووڈ میں قدم رکھنے والا ہر نیا اداکار کرن جوہر کے ساتھ کام کرنا اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہے جب کہ شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹارز بھی کرن کے ساتھ کام کرنے کے موقعے کو کبھی نہیں  گنواتے جن میں شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی شامل ہیں تاہم حیرت انگیز طور پر بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے آج تک  کرن جوہر کے ساتھ کام نہیں کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان کی نئی فلم ’’سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرن جوہر نےعامر خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عامرخان سے بےانتہا ڈرتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کو ان کے کیرئیر کی بدترین فلم دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان نے 2001 سے ایک بھی فلاپ فلم نہیں دی بلکہ ان کی ہر فلم وقت کے ساتھ بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے، اگر میں نے ان کے ساتھ فلم بنائی اور لوگوں نےاس فلم کو پسند نہیں کیا تو مجھے بہت دکھ ہوگا جب کہ میں ان ہدایت کاروں میں اپنا نام شامل نہیں کرنا چاہتا جوعامرخان کو ان کے کیرئیر کی فلاپ فلم دیں۔

کرن نےعامرکے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامرخان بالی ووڈ کے سب سے ذہین اداکارہیں اوراس ذہانت کی وجہ سے 50 سال سے زائد کی عمرمیں بھی ان کا شماربالی ووڈ کے نمبرون اداکاروں میں ہوتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرن جوہر بالی ووڈ میں 3 نئے چہرے متعارف کرائیں گے

کرن جوہر نے انٹرویو کے دوران اپنے اگلے پروجیکٹس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنے دونوں بچوں یش اور روحی کیلئے فلم بنانا چاہتے ہیں اوراس کے کیلئے وہ ایک اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں جیسے ہی انہیں اچھی اور بہترین کہانی ملی وہ فلم پر کام شروع کردیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔