این اے 120 میں ضمنی انتخاب؛ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد

 بدھ 16 اگست 2017
نواز شریف کےتجویزاورتائید کنندہ کا تعلق حلقےسےنہیں تھا،ریٹرننگ آفیسر فوٹو: فائل

نواز شریف کےتجویزاورتائید کنندہ کا تعلق حلقےسےنہیں تھا،ریٹرننگ آفیسر فوٹو: فائل

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لیے مقرر کردہ ریٹرننگ افسر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات ناگزدگی کا عمل دوسرے دن بھی جاری رہا۔ ریٹرننگ افسر محمد شاہد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے تجویزاورتائید کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں تھا، قانون کی رو سے نوازشریف کو کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کاحق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ 28 جولائی کوسپریم کورٹ نے نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف مقدمات قائم کرنے کا حکم دنایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔