(ن) لیگ کے 70 ایم این اے ہم سے رابطے میں ہیں، چوہدری شجاعت

ویب ڈیسک  بدھ 16 اگست 2017

 لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ (ن) لیگ کے 70 ارکان قومی اسمبلی بڑا فیصلے کرنے کےلیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی اصلاحات کا حکومتی بل مسترد کرتے ہیں، چوہدری شجاعت حسین

کراچی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ستر ایم این اے ان سے رابطے میں ہیں جو بڑا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیک نیتی سے لیگیوں کے اتحاد کا ایجنڈا لیکر کراچی جارہا ہوں، مسلم لیگیوں کے اتحاد کے مشن پر نکلا ہوں، اللہ مجھے کامیابی دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک وقوم اورپارٹی مفادات کونظراندازنہیں کرسکتے، چوہدری شجاعت

چودہری شجاعت حسین کراچی میں آج فنکشنل لیگ کے رہنما پیر پگارا، (ن) لیگ سندھ کے صدر غوث علی شاہ اوردیگر لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔