مردان میں سر پر گیند لگنے سے کرکٹر جاں بحق، پی سی پی کا اظہار افسوس

ویب ڈیسک  بدھ 16 اگست 2017
نوجوان کھلاڑی زبیر احمد مردان میں پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ فوٹو: پی سی بی

نوجوان کھلاڑی زبیر احمد مردان میں پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ فوٹو: پی سی بی

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مردان میں سر پر گیند لگنے سے نوجوان بلے باز کی ناگہانی موت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی نے کرکٹر زبیر احمد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زبیر احمد کےانتقال سے ثابت ہوگیا کہ میچ کھیلتے ہوئے حفاظتی سامان اور ہیلمٹ پہننا کتنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی نائب کپتان ڈیوڈ وارنرگیند لگنے سے زخمی

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی ساتھی کی ٹکر سے ہلاک

زبیراحمد گزشتہ روز خیبرپختون خوا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔نجی کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے دوران زبیر احمد کو تیز رفتار باؤنسر سر پر لگی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

انہیں بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ زبیر احمد گیارہویں جماعت کے طالب علم تھے اور کرکٹ سیکھنے کےلئے گزشتہ کچھ عرصے سے فخر زمان اکیڈمی سے منسلک ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔