- پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی
- وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی صوبوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات کی ہدایت
- تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، چین
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری
- عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو برطرف اور بورڈ تحلیل کردیا گیا
- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
- سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے میں بچوں سمیت 3 زخمی
- جو کوئی نہیں کرسکتا وہی تو چیمپئن کرتا ہے
- سندھ حکومت کے بروقت گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹا مہنگا ہوا، حماد اظہر
- کراچی سے شام داعش کو بٹ کوائن سے فنڈنگ ہوتی ہے، گرفتار طالبعلم کا انکشاف
- فواد چوہدری، علی زیدی اور عامر لیاقت سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- پیپلزپارٹی کا نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان
- پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، جنوبی افریقی کپتان
- کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی
- ارنب گوسوامی اسکینڈل نے بھارت میں تہلکہ مچادیا
- راولپنڈی کے تاجر کو افغانستان سے بھتے کی دھمکی
دیپیکا پڈوکون انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی جان کی دشمن

دپیکا پڈوکون کو فلم فیئر سمیت متعدد ایوارڈزسے نوازا جا چکا ہے؛فوٹوفائل
ممبئی: فلموں میں متعدد جاندار کردار نبھانے والی بالی ووڈ کی ڈمپل گرم دپیکا پڈوکون اب اپنی اگلی فلم میں گینگسٹر کا کردارادا کرتی نظر آئیں گی۔
دپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو بھارت کی بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ پروڈیوسرز کی پہلی پسند بھی ہیں، بالی ووڈ کا تقریباً ہرہدایت کاروپروڈیوسرانہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کیلئے بےتاب نظر آتا ہے، دپیکا نے اپنی محنت اور لگن سے نہ صرف بالی ووڈ میں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی الگ پہچان بنائی ہے ، دپیکا اب تک کئی جاندار کردار نبھا چکی ہیں جن کیلئے انہیں فلم فیئرسمیت متعدد ایوارڈزسے بھی نوازاجاچکا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اپنی اگلی فلم ’’سپنا دیدی‘‘ میں گینگسٹر کا کردارادا کرتی نظر آئیں گی، وشال بھردواج کی زیر ہدایت بننے والی فلم ’’سپنا دیدی‘‘ کی کہانی80 کی دہائی کی حقیقی کردار رحیماخان کے گرد گھومتی ہے، جو بھارت کے سب سے بڑے ڈان داؤد ابراہیم سےاپنے شوہر کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے ہر حد سے گزر جاتی ہے۔
فلم کی کہانی بھارتی صحافی اور مصنف ایس حسین زیدی کے مشہور ناول ’’مافیا کوئین آف ممبئی‘‘ سے ماخوذ ہے، فلم میں دپیکا کے ساتھ اداکارعرفان خان مرکزی کردار نبھارہے ہیں جو دپیکا کے بدلے میں ان کا بھرپورساتھ دیتے نظرآئیں گے، فی الحال دپیکا ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فوراً بعد ’’سپنا دیدی‘‘ کی شوٹنگ کا آغازکردیا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون کا ایک اورپرانا معاشقہ منظرعام پرآگیا
واضح رہے کہ یہ دپیکا اورعرفان خان کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے اس سے قبل وہ 2015 میں ریلیز ہوئی کامیاب فلم ’’پیکو‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے فلم میں شائقین نے دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔