خیبرپختون خوا پولیس کے لاکھوں روپے کے 13 سراغ رساں کتے ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 16 اگست 2017
انتظامیہ نے 2 سال میں کتوں کی خوراک پر ایک کروڑ روپے خرچ کیے۔ فوٹو: فائل

انتظامیہ نے 2 سال میں کتوں کی خوراک پر ایک کروڑ روپے خرچ کیے۔ فوٹو: فائل

پشاور: خیبرپختون خوا پولیس کے لاکھوں روپے مالیت کے 13 سراغ رساں کتے ہلاک ہوگئے۔

ایک طرف خیبرپختون خوا دہشت گردی کی لہر سے دوچار ہے اور دوسری طرف پولیس کی غفلت کے باعث مجرموں کا پتہ لگانے والے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی کتے ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس کا کے نائن یونٹ لاپرواہی کا نمونہ بن گیا

دستاویزات کے مطابق خیبرپختون خوا پولیس کے لیے 2014 میں مجرموں کا سراغ لگانے والے 51 غیرملکی کتے خریدے گئے تھے اور ایک کتے کی قیمت 5 لاکھ روپے تھی۔ انتظامیہ نے 2 سال میں کتوں کی خوراک پر تقریبا ایک کروڑ روپے بھی خرچ کیے۔ تاہم 2 سال کے دوران خیبرپختون خوا پولیس کے یونٹ ’’ کے 9‘‘ کے 13 غیر ملکی سراغ رساں کتے ہلاک ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا بلکہ صوبائی پولیس کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔