فیض احمد فیض نوجوان نسل کے آئیڈیل ہیں، سسی پلیجو

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 14 فروری 2013
فیض احمد فیض کے 102ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب سے مقررین کا خطاب فوٹو :فائل

فیض احمد فیض کے 102ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب سے مقررین کا خطاب فوٹو :فائل

کراچی:  صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو نے کہا ہے کہ فیض احمد فیض نوجوان نسل کے آئیڈیل ہیں، میں نے دور طالب علمی میں نصابی کتابوں کے ساتھ فیض احمد فیض کی شاعری کو بھی تفصیلی پڑھا ہے اوربہت کچھ سیکھا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام فیض احمد فیض کے 102ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے وزارت ثقافت کو متعارف کرایا جس کا مشورہ انھوں نے فیض احمد فیض سے ہی لیا تھا، اس موقع پر تاج حیدر نے کہا کہ جس گھر میں شاہ لطیف کی کتاب ہوگی وہاں فیض کی کتاب بھی لازمی ہوگی، انھوں نے کہاکہ فیض احمد فیض نے اپنی شاعری میں متحرک رہنے کی تعلیم دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔