- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
فلپائن میں فورسز کے ساتھ مقابلے میں 32 منشیات فروش ہلاک
منیلا: فلپائن میں سیکیورٹی فورسز نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران 32 افراد کو ہلاک اور 107 کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز پولیس کے خفیہ اہلکاروں نے دارالحکومت منیلا کے جنوب میں واقع صوبے بولا کان میں بھیس بدل کر منشیات حاصل کرنے کی کوشش کی اور جب ڈرگ ڈیلرز آئے تو سیکیورٹی فورسز نے انہیں گھیر لیا، ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر فورسز اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 32 ڈرگ ڈیلرز مارے گئے۔
فلپائن کے صدر روڈ ریگو دوترتے نے جون 2016 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے منیشات فروشوں اور اسے استعمال کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اور اب تک منشیات کے خلاف کیے جانے والے سیکڑوں آپریشنز میں 3400 کے قریب اسمگلرز اور نشے کے عادی افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں منشیات کے خلاف آپریشن کے نام پر کیے جانے والے قتل کی مذمت بھی کرتی ہیں تاہم فلپائنی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن مسلح مزاحمت ہونے کے بعد انہیں بھی فائرنگ کرنی پڑتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔