مالدیپ کے سابق صدر کے وارنٹ بھارتی سفارتخانے میں چھپ گئے

اے ایف پی  جمعرات 14 فروری 2013
مالدیپ کے سابق صدرکیخلاف اختیارات کے غلط استعمال پرمقدمہ چل رہا ہے اورعدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

مالدیپ کے سابق صدرکیخلاف اختیارات کے غلط استعمال پرمقدمہ چل رہا ہے اورعدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

مالے: مالدیپ کے سابق صدر محمد ناشید نے بھارتی سفارتخانے میں پناہ مانگ لی۔

محمدناشید مقامی مجسٹریٹ کی طرف سے وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلیے بھارتی سفارتخانے پہنچ گئے تھے۔ انھوں نے ٹوئٹرپراپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری بھارتی سفارتخانے کے باہر کھڑی ہے اورانھیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

مالدیپ کے سابق صدرمحمد ناشید کیخلاف اختیارات کے غلط استعمال پرمقدمہ چل رہا ہے اورعدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔سابق صدرکے حامیوں کاکہنا ہے کہ محمدناشیدکاسیاسی ٹرائل کیا جارہا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔