- سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نمایاں شخصیات کو سزائیں
- گھروں میں وارداتیں کرنے اور قتل میں ملوث ’’رانی‘‘ پولیس تحویل سے فرار
- بیٹے کے اغوا کا ڈراما رچانے والے باپ کا بھانڈا پھوٹ گیا
- براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کےلیے سابق جج کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی کے قیام کی منظوری
- جوبائیڈن کی حلف برداری کی سیکیورٹی سے دو مشکوک فوجی ہٹا دیے گئے
- سرحد پار تجارت کیلیے اقدامات؛ پاکستان کی رینکنگ میں31 درجہ بہتری
- ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نئی پی ایچ ڈی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
- ہائی وے پرآئل ٹینکروں کا خوفناک تصادم، ہزاروں لیٹرتیل میں آگ لگ گئی
- بھارت میں 13 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل
- فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے 4400 متاثرین کو 14 ارب روپے واپس مل گئے، پاک فضائیہ
- جرمنی میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت
- زین آفندی قتل کیس، عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا
- بہادرآباد میں پولیس مقابلہ؛ وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان گرفتار
- روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ
- کائنات کے ’سب سے نرم‘ سیارے نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا
- لاک ڈاؤن میں دو ہزار گھروں کی مفت مرمت کرنے والا ’رحم دل پلمبر‘
- جوبائیڈن نے اپنی حکومت میں خواجہ سرا کو اہم عہدہ دیدیا
- پی ڈی ایم کے احتجاج پرالیکشن کمیشن کا ردّعمل آ گیا
- سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
- مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں، یہ آپ پر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے، وزیر داخلہ
جولائی2017ء براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں163 فیصد اضافہ

فارن پبلک انویسٹمنٹ نکالنے کاعمل رک گیا،مجموعی بیرونی سرمایہ کاری58فیصد اضافے سے 21کروڑ20 لاکھ ڈالر تک جاپہنچی،اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل
کراچی: سیاسی خدشات کے باوجود نئے مالی سال کے آغاز پر غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا رجحان رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2017کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 58فیصد کے اضافے سے 21کروڑ 20لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینے میں غیرملکی سرمایہ کاری 13کروڑ 43لاکھ ڈالر تک محدود رہی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی نجی سرمایہ کاری 56 فیصد اضافے سے 21 کروڑ 13لاکھ ڈالر رہی جس میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 162.8 فیصد کے اضافے سے 22کروڑ 26لاکھ ڈالر رہی، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت جولائی 2016کے مقابلے میں 13کروڑ 80 لاکھ ڈالر زائد رہی، جولائی 2016کے مہینے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 8کروڑ 47لاکھ ڈالر رہی تھی، جولائی 2017 کے مہینے میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری 122 فیصد کمی سے منفی 1کروڑ 14لاکھ ڈالر رہی جس کی وجہ سے نجی سرمایہ کاری 21 کروڑ13 لاکھ ڈالر تک محدود ہوئی۔
غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 15لاکھ ڈالر کے اضافے سے 7لاکھ ڈالر رہی جبکہ جولائی 2016 میں 8 لاکھ ڈالر نکال لیے گئے تھے، جولائی 2017 کے دوران پاور سیکٹر میں 5کروڑ 65لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی جس میں سے 1 کروڑ ڈالر تھرمل پاور، 52لاکھ ڈالر ہائیڈل جبکہ 4 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم کول پاور میں انویسٹ کی گئی، تعمیرات کے شعبے میں 2 کروڑ ڈالر، ٹریڈ میں 9کروڑ 40لاکھ ڈالر جبکہ تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔