سونے کی قیمتوں میں کمی

بزنس رپورٹر  جمعرات 17 اگست 2017
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کی کمی سے1270 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کوفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کی کمی واقع ہوئی ۔

جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 50 ہزار 700 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43 ہزار 457 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔