انٹرنیشنل کیریئرکوالوداع کہنے پرغور آملاکی کولپاک ڈیل کیلیے بات چیت

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 17 اگست 2017
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملا نے بھی کولپاک ڈیل پر غور شروع کردیا، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاکہ ان سے انگلینڈ کی کئی کائونٹیز نے رابطہ کیا ہے۔

ان میں لندن کا ایک کلب بھی شامل اور وہ انھیں بطور کولپاک پلیئر اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا خواہشمند ہیں، ہاشم آملا نے اس ڈیل پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا جسے قبول کرنے کی صورت میں انھیں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو الوداع کہناپڑے گا۔ حال ہی میں پروٹیز فاسٹ بولر مورن مورکل کو بھی ایسی ہی آفرز موصول ہوئی تھیں جبکہ کچھ عرصے قبل کائیل ایبٹ، ریلی روسیو، ستیان وان زیل اور ڈین ویلاس سب ہی انٹرنیشنل کیریئر ختم کرکے انگلینڈ منتقل ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔