شہریار خان کے اعزاز میں کرکٹ بورڈ اسٹاف کی جانب سے تقریب کا انعقاد

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 17 اگست 2017
فوٹو : پی سی بی

فوٹو : پی سی بی

 لاہور:  سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے اعزاز میں کرکٹ بورڈ اسٹاف کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

نومنتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے دیگر افراد کے ہمراہ اپنے پیشرو کا گرمجوشی سے استقبال کیا، تقریب کے شرکاء نے شہریارخان کی پاکستان کرکٹ کیلیے خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ نجم سیٹھی نے شہریار خان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ شہریار خان تین سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے تھے، اس کے چند دن بعد نجم سیٹھی بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔