نائیجیریا :خودکش بمبار خواتین کے حملے،28 افراد لاک،82 زخمی

خبر ایجنسیاں / اے ایف پی  جمعرات 17 اگست 2017
متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،2 ماہ میں نائیجیریا میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے، حکام
 فوٹو: فائل

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،2 ماہ میں نائیجیریا میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے، حکام فوٹو: فائل

ابوجا / میداگوری: نائیجیریا میں مہاجرین کے ایک کیمپ کے داخلی دروازوں پر 3 خودکش بمبار خواتین کے حملوں میں 28 افراد ہلاک، 82 زخمی ہوگئے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ میداگوری شہر کے قریب ایک مارکیٹ میں خودکش حملے میں 82 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق مشتبہ طور پر شدت پسند گروپ بوکوحرام کے 3 خودکش حملہ آوروں نے مذکورہ مارکیٹ کے قریب ہی واقع مہاجرین کے ایک کیمپ کے داخلی دروازوں پر خود کو دھماکوں سے اڑا لیا، بوکوحرام کی طرف سے گزشتہ 2 ماہ کے دوران نائیجیریا میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔