قطرمیں امریکااورافغان طالبان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

آئی این پی  جمعرات 14 فروری 2013
فضل الرحمن قطرمیں ہیں ،طالبان سے ملاقات کی کوشش ہی نہیں کی،ترجمان جے یوآئی(ف)  فوٹو: فائل

فضل الرحمن قطرمیں ہیں ،طالبان سے ملاقات کی کوشش ہی نہیں کی،ترجمان جے یوآئی(ف) فوٹو: فائل

دوحہ: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکااورافغان طالبان کے درمیان ہونیوالے مذاکرات میں کوئی بریک تھرو نہ ہوسکا۔

افغان طالبان نے مولانافضل الرحمن کوپذیرائی دی نہ ان پراعتماد کیا بلکہ ان سے ملاقات کرنے سے بھی انکارکردیا،دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام(ف) کے ترجمان نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمن نجی دورے پر قطر گئے ہیں انھوں نے طالبان سے ملاقات کی کوشش ہی نہیں کی۔

بدھ کوذرائع کے مطابق افغان طالبان کے ساتھ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات5روزجاری رہنے کے بعد بغیرکسی نتیجے کے ختم ہوگئے،طالبان کے مطالبات کوپورا کرنے کی تمام تر یقین دہانیوں کے باجودانھوں نے مذاکرات کاروں پر اعتماد نہیں کیاجس پرمذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ضامن کے طور پرمولانا فضل الرحمن کوخصوصی طور پرقطربلایاگیاتھاتاہم طالبان نے ان کوضامن کے طورپرتسلیم کرنے سے انکارکردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔