- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
شاہ زیب قتل: ملزم نے سید شاہ رخ کے ٹکٹ پر سفر کیا
بورڈنگ پاس محمد علی کے نام سے بنایا گیا، اعانت جرم کے ملزمان کا چالان پیش فوٹو: فائل
کراچی: شاہ زیب قتل کیس میں ملوث شاہ رخ جتوئی کو جعلسازی دھوکادہی کے ذریعے بیرون ملک فرار میں معاونت اور اعانت جرم میں ملوث سہیل احمد اور طلحہ حسین کے خلاف مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا ہے، حتمی چالان کیلیے عدالت نے7 روز کا وقت دیا ہے۔
ایف آئی اے کے انسپکٹر سعید احمد میمن بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر حسن علی کلوڑ کے روبرو پیش ہوئے اور حتمی چالان جمع کرادیا۔ اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ چیف سیکیورٹی افسر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) سے سی سی ٹی وی فوٹیچ کا ریکارڈ متعد بار تحریری طورپر طلب کیا گیا لیکن تاحال کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیاتاکہ معلوم ہوسکے کہ27دسمبر کو ملزم شاہ رخ جتوئی کو کس افسر نے پروٹوکول فراہم کیا،ملزم کو کس گیٹ سے داخل کیا گیا ، پاکستان کے کس ایجنٹ نے ملزم کوبیرون ملک سے ویزا فراہم کیا اور ملزم نے کس ویزے سے سفر کیا۔
تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے اور مقدمے کا حتمی چالان جمع کرانے کیلیے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر فاضل عدالت نے حتمی چالان جمع کرانے کیلیے7یوم کی آخری مہلت دیدی۔ تفتیشی افسر نے چالان کے ہمراہ11 سے زائدگوہواں کے ضابطہ فوجداری کے ایکٹ161کے تحت بیانات قلمبند کیے ہیں۔ عبوری چالان میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وقوع کے روز نجی ایئر لائن کے ذریعے 139مسافروں نے سفر کیا تاہم 138کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا گیا تھا۔ ملزم شاہ رخ جتوئی کو پروٹوکول دیا گیا اور بغیر کسی چیکنگ کے جہاز کی سیٹ تک پہنچایا گیا۔
ٹریول ایجنسی کے ملازم سہیل احمد نے جعلسازی کے ذریعے ٹکٹ جاری کیا جس پرسید شاہ رخ نام درج کیا گیا اور ملزم محمد طلحہ حسین نے ملزم کو بورڈنگ پاس محمد علی نامی شخص کے پاسپورٹ پر جاری کیا جس نے کبھی بھی کراچی ایئر پورٹ سے سفر نہیں کیا اور کمپیوٹر میں اس کی تاریخ پیدائش بھی تبدیل کی گئی تھی ملزمان جعل سازی اور دھوکا دہی کے ذریعے اعانت جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مزید شواہد موصول ہونے کے بعد تفتیش مکمل کرلی جائے گی عبوری چالان میں کسی بھی ملزم کو مفرور قرار نہیں دیا گیا۔ بعدازاں فاضل عدالت نے عبوری چالان سماعت کیلیے منظور کرلیا اور سماعت ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔