سندھ ہائیکورٹ کے بنچ کی دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اگست 2017

سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں مجرمان کی اپیل دائر کرنے کا موقع دیا جائے، درخواست گزار: فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں مجرمان کی اپیل دائر کرنے کا موقع دیا جائے، درخواست گزار: فوٹو: فائل

 کراچی: جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے فوجی عدالتوں سے سزائے پانے والے دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی ہے ۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے سانحہ صفورا اوردیگرالزامات میں فوجی عدالتوں کی سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزاروں کوفوجی عدالت نے مختلف الزامات میں موت کی سزا سنائی ہے، مجرمان کے اہلِ خانہ کومقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی، اہلِ خانہ کی ملاقات کرائی جائے اورسزا پرعمل درآمد روکا جائے جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں مجرمان کی اپیل دائر کرنے کا موقع دیا جائے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں بنچ نے دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے نئے بینچ کی تشکیل کے لیے کیس دوبارہ چیف جسٹس کو بھجوادیا۔

واضح رہے کہ فوجی عدالت نے دہشت گرد سعد عزیز، طاہرمنہاس، اظہرعشرت، حافظ ناصراوراسد الرحمان کو سزائے موت سنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔