- راولپنڈی میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل، ملزم موقع سے فرار
- پاور ٹیرف میں اضافے سے ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ
- علی زیدی کو کراچی کمیٹی تو درکنار کابینہ میں بھی نہیں ہونا چاہیے، سعید غنی
- کیا کورونا ویکسین نئے کووِڈ 19 کے خلاف ناکارہ ہوجائے گی؟
- گھریلو ملازم نے مالک کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا
- پاکستان مخالف نعرے و اشتعال انگیز تقریر؛ گواہ پولیس انسپکٹر نے 7 ملزمان کو شناخت کرلیا
- بھارت میں نو سربازوں نے جیولر کو 50 لاکھ میں سونے کی جگہ مٹی دیدی
- عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے
- ہفتے بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا
- كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان پھر شدید سردی كی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا
- گوگل نے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا
- بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبر پورے ہیں تو پیش کریں، احسن اقبال
- لڑکی سے دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کے ملزم پولیس حراست سے فرار
- سابق صدر ٹرمپ کیخلاف کانگریس عمارت حملے پر مواخذہ آئندہ ماہ سے ہوگا
- قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے اداکارشان میدان میں آگئے
- نئی قسم کا کورونا وائرس زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہا ہے، برطانوی وزیراعظم
- براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید
- کینیڈا کی گورنر جنرل ملازمین کو ہراساں کرنے پر مستعفی
- نیب کا شہریوں کے اکاؤنٹس سالوں تک بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہے، عدالت
- چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئے، 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع
سندھ ہائیکورٹ کے بنچ کی دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت
سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں مجرمان کی اپیل دائر کرنے کا موقع دیا جائے، درخواست گزار: فوٹو: فائل
کراچی: جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے فوجی عدالتوں سے سزائے پانے والے دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی ہے ۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے سانحہ صفورا اوردیگرالزامات میں فوجی عدالتوں کی سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزاروں کوفوجی عدالت نے مختلف الزامات میں موت کی سزا سنائی ہے، مجرمان کے اہلِ خانہ کومقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی، اہلِ خانہ کی ملاقات کرائی جائے اورسزا پرعمل درآمد روکا جائے جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں مجرمان کی اپیل دائر کرنے کا موقع دیا جائے۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں بنچ نے دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے نئے بینچ کی تشکیل کے لیے کیس دوبارہ چیف جسٹس کو بھجوادیا۔
واضح رہے کہ فوجی عدالت نے دہشت گرد سعد عزیز، طاہرمنہاس، اظہرعشرت، حافظ ناصراوراسد الرحمان کو سزائے موت سنائی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔