مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اگست 2017
ارکان قومی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں، وزیراعظم۔ فوٹو : فائل

ارکان قومی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں، وزیراعظم۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے جب کہ ارکان قومی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بہاولپور ڈویژن کے لیگی ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں انہوں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو حلقوں میں ترقیاتی اسکیموں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے جب کہ ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت کی خود نگرانی کروں گا، ارکان قومی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر فوکس کر رکھا ہے، جنوبی پنجاب میں بجلی اور گیس کی فراہمی کی اسکیموں کے لیے فنڈز فوری جاری کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔