- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
2،2 سال میں حکومتیں برطرف کرکے 90 کی دہائی کو غیرمستحکم کیا گیا، احسن اقبال
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نوے کی دہائی میں پاکستان کی ترقی کی شرح بلند ترین تھی تاہم 2،2 سال میں حکومتیں برطرف کرکے اس دہائی کو غیر مستحکم کردیا گیا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 70 سال قبل ہمارے بزرگوں نے ناممکن خواب کو تعبیر دی اورہزاروں قربانیوں کے بعد وطن پاکستان معرض وجود میں آیا، ملک نے بے سرو سامانی اور کسمپرسی کی حالت میں ترقی کا سفرشروع کیا، جب ملک بنا تو بھارتی پنڈت کہتے تھے کہ یہ ملک واپس بھارت کی گود میں گرجائے گا لیکن 1960 میں پاکستان کو جاپان کے بعد ابھرتی معیشت کہا جاتا تھا.
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میں امن کی جنگ ہم سب نے ملکرلڑنی ہے
احسن اقبال نے کہا کہ 70 سال کے عرصے میں ہر بارجمہوری نظام کومختلف حربوں سے ہٹایا گیا اورایک بھی جمہوری وزیراعظم 5 سال پورے نہ کر سکا، ہماری ناکامی کی وجہ سے 70 سال کے دوران بہت سے ملک جو ہم سے پیچھے تھےآگے نکل گئے پاکستان نے ترقی کی لیکن بہت سے مواقع بھی ضائع کئے اب تو افغانستان بھی ہمیں پیچھے چھوڑنے کی تیاری کر رہا ہے کیوں کہ افغانستان میں بھی حکومتوں میں تسلسل دیکھنے میں آرہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کرنے والے ممالک میں طویل استحکام کا دور نظر آئے گا لیکن 2،2 سال میں حکومتیں برطرف کر کے نوے کی دہائی کو غیر مستحکم کیا گیا جب کہ نوے کی دہائی میں پاکستان کی ترقی کی شرح بلند ترین تھی ،نوازشریف اور بے نظیربھٹو میں کوئی برائی ہوگی لیکن وزیراعظم جونیجو میں کیا خرابی تھی وہ توبہت معصوم تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سی پیک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی اور بے یقینی کا جمہوری سفر سوالیہ نشان ہے اس وقت پاکستان کے سامنے آدھا گلاس بھرا اور آدھا خالی والی صورتحال ہے ملک کی ترقی اورآگے بڑھنےکے لئے ہمیں اپنی سوچ کومثبت رکھناچاہئے کیوں کہ مثبت سوچ کامیابی لاتی ہے اور منفی سوچ ناکامی کاپیش خیمہ ہوتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔