سلمان نے سیف علی خان کو سالگرہ کے دن بڑا جھٹکا دے دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اگست 2017
فلم ریس اور ریس 2 نے بالی ووڈ میں سیف علی خان کے ڈوبتے ہوئے کیرئیر کو سہارا دیا تھا؛فوٹوفائل

فلم ریس اور ریس 2 نے بالی ووڈ میں سیف علی خان کے ڈوبتے ہوئے کیرئیر کو سہارا دیا تھا؛فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کو گزشتہ روز ان کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر دبنگ خان نے کیرئیر کا سب سے بڑا دھچکا دے دیا۔

ناموراداکار سیف علی خان گزشتہ روز پورے 47 برس کے ہوگئے یہ دن انہوں نے اپنی خوبصورت بیوی کرینہ کپوراور بیٹے تیمورعلی خان سمیت اپنی پوری فیملی کے ساتھ منایا، تاہم سیف کی خوشیاں اس وقت ماند پڑ گئیں جب انہیں پتہ چلا کہ انہیں فلم ’’ریس 3‘‘ سے آؤٹ کرکے سلمان خان کو شامل کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سیف علی خان بیٹی کے شوبز میں آنے سے ناخوش

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے 2008 میں کامیاب ترین فلم ’’ریس‘‘ اور ’’ریس 2‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم میں شائقین نے سیف کی اداکاری کو بے حد پسند کیا تھا جب کہ باکس آفس پر بھی دونوں فلمیں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھیں، فلم ’’ریس‘‘ نے سیف علی خان کے ڈوبتے ہوئے کیرئیر کو سہارا دیا تھا، تاہم اب خبر سامنےآئی ہے فلم ’’ریس‘‘ کے دوسرے سیکوئل ’’ریس3‘‘ میں سیف علی خان کی جگہ سلمان خان کو شامل کیا جارہا ہے اورسلمان خان نے بھی اس فلم کیلئے ہاں کہہ دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ’’ریس 3‘‘ میں کام کرنے کیلئے شرط رکھی تھی کہ فلم کی ہدایات ریمو ڈی سوزا دیں گے جسے مان لیا گیا ہے، ریموڈی سوزا سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے اتنے پرجوش ہیں کہ انہوں نے اپنی فلم ’’گوڈیڈی‘‘ کی تاریخیں بھی آگے بڑھادی ہیں تاکہ ’’ریس 3‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز جلد سے جلد کیا جاسکے، سلمان خان فی الحال ’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اپنے آخری مراحل میں ہے جیسے ہی ’’ٹائیگرزندہ‘‘ ہے کی شوٹنگ کا اختتام ہوگا ریس 3 کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سیف علی خان کا فلمساز ساجد خان کی فلم میں کام کرنے سے انکار

پروڈیوسررمیش تورانی کی فلم ریس 3 میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ، کہا جارہا ہے کہ ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی کے بعد سلمان خان کو اپنے ڈوبتے کیرئیر کو بچانے کیلئے ایک سپر ہٹ فلم کی اشد ضرورت ہے لہٰذا ریس 3  سائن کرنے کے پیچھے بھی سلمان کا یہی مقصد ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔