ایفی ڈرین کیس؛ (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کو اہل خانہ سمیت نوٹس جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اگست 2017
حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ اثاثوں کی تفصیلات سمیت بینک ٹرانزیکشن بھی جمع کرائیں، اے این ایف : فوٹو : فائل

حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ اثاثوں کی تفصیلات سمیت بینک ٹرانزیکشن بھی جمع کرائیں، اے این ایف : فوٹو : فائل

 راولپنڈی: سابق ایم این اے اور (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کیس کی مزید تحقیقات کے لئے سابق رکن قومی اسمبلی اور (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد

اے این ایف نے منشیات کیس کے ملزم حنیف عباسی، اہلیہ، 2 بیٹیوں، بیٹے اور بھائی  سے تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے اور اثاثوں اور بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات  طلب کی  ہیں جب کہ نوٹس میں حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ کو بغیر اجازت رقم منتقلی سے بھی روک دیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کی بریت کی درخواست مسترد

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔