- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اڑان جاری
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- سفاری پارک میں افریقی شیرکے دو بچوں کی پیدائش
- بھارت میں ماں باپ نے پوجا میں اپنی جوان بیٹیوں کی بَلی چڑھا دی
- کورونا ویکسین لگوا کر آئیں اور ڈسکاؤنٹ پائیں، ریسٹورینٹس کا انوکھا اقدام
- ٹک ٹاک نے مزید 2 نوجوانوں کی جان لے لی، نہر میں ڈوب گئے
- طالبہ کے اغوا اور فحش وڈیوز بنانے پر میاں بیوی کو پھانسی، عمر قید کی سزائیں
- مریم کی کون سنے گا یہ کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفی نہیں لے سکیں، فواد چوہدری
- مسلم لیگ (ن) کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
- بھارت کا دارالحکومت پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
- مولانا شیرانی اور دیگر کا مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے پرغور
- عمر شیخ کے جیل سے دہشتگردوں کیساتھ روابط ہونا ہماری ناکامی ہے، سندھ حکومت
- پاکستان میں اچھی سہولیات ملیں اور کوئی مشکل پیش نہیں آئی، مارک باؤچر
- امریکا میں پاکستانی نژاد صائمہ محسن پہلی وفاقی پراسیکیوٹر مقرر
- حکومت مذاکرات کیلیے اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے لیکن اب کوئی بات نہیں ہوگی، مریم نواز
- حکومت اتحادی ایم کیوایم کراچی کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مدمقابل
- انڈونیشیا نے ایران کا بحری جہاز تحویل میں لیکر عملے کو گرفتار کرلیا
- افغانستان میں اٹلی کی سفارت خانے کی گاڑی پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ
- خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں چپڑاسی کا 28 ملین روپے جمع کرانے کا انکشاف
- فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں، وزیراعظم
امریکا کا حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا مایوس کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، نفیس زکریا۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ہمیشہ پاکستان کی قربانیوں کو سراہا تاہم حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا مایوس کن ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے 70 واں یوم آزادی خوش و جذبہ سے منایا، ترک اور سعودی فضائی ہوا بازوں کی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت اہم ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم میں اضافہ ہوا جہاں 5 دن میں بھارت نے میں 6 کشمیریوں کو شہید اور 6 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو زخمی کیا گیا۔ حریت قیادت پابند سلاسل ہے اور ادویات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں، کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد گزشتہ کئی برس سے جاری اور جائز ہے جب کہ ماضی میں بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا بیجا استعمال کیا اور اب بھی کر رہا ہے، کشمیریوں کا قتل عام اور بچوں کی بینائی چھین لینا نا قابل فہم ہے۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حقیقت یہی ہے کہ ہم بھارت کے ہمسائے ہیں اورخطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں اپنے مسائل کو ختم کرنا ہو گا، پاک بھارت تعلقات میں بنیادی مسئلہ کشمیر کا ہے جس کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا ایک ہی حل ہے اور وہ حل کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی فراہمی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھل کر سی پیک کی مخالفت کی،کلبھوشن یادیو کا بیان اس حوالے سے ریکارڈ پر موجود ہے جب کہ کوئٹہ دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل بھوشن یادیو نے بھارت کے بلوچستان لبریشن آرمی سے روابط کا اعتراف کیا جب کہ بھارت کی پاکستان میں تخریبی کاروائیوں کو ہر فورم پر اٹھایا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : دشمن افغانستان کی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے
نفیس زکریا نے کہا کہ امریکا نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ہمیشہ پاکستان کی قربانیوں کو سراہا،امریکا نے بارہا کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سراہتا ہے، امریکا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لئے 6 ورکنگ گروپ کام کر رہے ہیں جب کہ امریکا کی جانب سے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا مایوس کن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی سپورٹ فنڈ امریکی امداد نہیں بلکہ انسداد دہشت گردی اخراجات کی ادائیگیاں ہیں جب کہ پاکستان ایران اور پی فائیو پلس ون ایٹمی معاملے کو بات چیت سے حل کرنے پر زور دیتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیپال میں مغوی لیفٹیننٹ کرنل ر حبیب ظاہر کو بھارت لے جانے کے شواہد ملے تھے تاہم بھارت کی جانب سے ان کی بازیابی کے حوالے سے مثبت جواب نہیں ملا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔