- بچوں سے زیادتی کے قانون کا ترمیمی بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاریاں
- جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفیٰ طلب کرلیا
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
- فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، اہلکارقصوروارقرار
- سعودی فلم کمیشن نے 28 فلمی منصوبوں کی منظوری دیدی
- گوجرانوالہ میں ماں 4 بچوں سمیت قتل
- بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری
- میرے دوست! اب وقت تمہارا ہے، براک اوباما کی نئے امریکی صدرکونیک تمنائیں
- فاف ڈوپلیسی پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے بیتاب
- نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، تین اہلکار ہلاک
- جوبائیڈن کا پہلادن؛مسلمانوں پرسفری پابندی کےخاتمےسمیت 15 صدارتی حکم نامے جاری
- آج اور کل سرد موسم کی ’’چھٹی‘‘ درجہ حرارت بڑھے گا
- بار بار پیشاب آنے کی تکلیف سے چھٹکارا کیسے؟
- کورونا لاک ڈاؤن کے باوجود فضائی آلودگی میں متوقع کمی نہیں ہو سکی
- کورونا وائرس کی نئی قسم پہلے سے زیادہ خطرناک؟
- بورڈ نے فرنچائزز کو سبز باغ دکھا کر بہلا دیا
- محمد حفیظ نے فکسرزکی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کردی
- ہوا سے بخارات جذب کرکے تازہ پانی بنانے والا اسفنج
- کیا بجلی کے دماغی جھٹکے شدید ڈپریشن کا علاج بن سکتے ہیں؟
- پروگرامرز نے بٹ کوائن مائننگ کمپیوٹر کو مرغی خانے کا ہیٹر بنا دیا
بھارتی سپریم کورٹ کا ہندو لڑکیوں کی مسلمانوں سے شادیوں کی تحقیقات کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ میں نومسلم لڑکی کی مسلمان نوجوان سے شادی منسوخی کیخلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی۔ فوٹو: فائل
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے نام نہاد ’’لو جہاد‘‘ (پیار کا جہاد) کی تحقیقات انسداد دہشت گردی کے اعلیٰ ترین ادارے سے کرانے کا حکم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والی نومسلم خاتون کی مسلمان نوجوان سے شادی کی منسوخی کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے ہندو لڑکیوں کے اسلام قبول کرنے اور مسلمان نوجوانوں سے شادیوں کے زور پکڑتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) سے کرانے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان خاندان کی 4 خواتین سے اجتماعی زیادتی، گھر کا سربراہ قتل
مسلمان جوڑے کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ نومسلم لڑکی نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے اور اس کا بیان بھی سنا جائے لیکن عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے نومسلم لڑکی کا بیان بھی سننا گوارا نہ کیا اور جوڑے کے تمام مضبوط دلائل کو مسترد کردیا۔
سپریم کورٹ نے این آئی اے کو انکوائری کا حکم دیا کہ کیا مسلمان نوجوان بشمول کالعدم اسلامی تنظیمیں ہندو لڑکیوں کو مسلمان کرکے انہیں دہشت گرد بنا رہی ہیں۔ ججز نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اس کی مرضی سے کوئی خطرناک کام کرنے پر آمادہ کرنا آسان ہوتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بالی ووڈ اداکار اعجاز خان ہندو انتہا پسندی پر پھٹ پڑے
این آئی اے کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ بھارت میں اپنے والدین سے بدظن نوجوان ہندو خواتین کو پیار کے جال میں پھنسا کر مسلمان کرکے ان سے شادیاں کی جارہی ہیں۔
رواں سال کیرالا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ نوجوان ہندو خاتون آخیلا اشوکاں نے اسلام قبول کرکے اپنا نام ہادیہ رکھا اور مسلمان نوجوان شفیع جہاں سے محبت کی شادی کی۔ ہادیہ کے ہندو باپ اشوک نے اس شادی کے خلاف کیرالا ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا، عدالت نے اس شادی کو یہ کہہ کر منسوخ کردیا کہ یہ ’’لو جہاد‘‘ کا کیس ہے۔ بھارت میں لو جہاد کی اصطلاح ہندو انتہا پسندوں نے ایجاد کی ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ مسلمان نوجوان ہندو لڑکیوں کو اپنے پیار کے جال میں پھنسا کر انہیں مسلمان کرکے شادیاں کررہے ہیں جس کا مقصد بھارت میں ہندوؤں کی آبادی کو ختم کرنا ہے۔ ہادیہ کے باپ نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ شفیع جہاں کا تعلق داعش سے ہے۔
س خبرکوبھی پڑھیں: بھارت میں غنڈوں نے زیادتی میں ناکامی پر مسلمان خاتون کے ہونٹ اور زبان کاٹ ڈالے
کیرالا کی ہائی کورٹ نے لوجہاد کے دعوے کو بنیاد بناکر ہادیہ اور شفیع جہاں کی شادی کو کالعدم کردیا، حالانکہ ہادیہ نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ وہ برضا و رغبت مسلمان ہوئی ہے اور دونوں کی ملاقات ایک اسلامی شادی ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی جہاں ہادیہ نے شادی کا اشتہار دیا تھا۔ شفیع جہاں نے کیرالا ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔