22ویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چیمپئین شپ کا باقاعدہ آغاز

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اگست 2017
مطلوب احمد 22 ویں سی این ایس گالف چیمپئین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ترجمان پاک بحریہ فوٹو: پاک بحریہ

مطلوب احمد 22 ویں سی این ایس گالف چیمپئین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ترجمان پاک بحریہ فوٹو: پاک بحریہ

 کراچی: 22 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چیمپئین شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی گالف کلب میں 22 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چیمپئین شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جو کہ 20 اگست تک جاری رہے گی۔

4 روزہ سی این ایس گالف چیمپئین شپ میں ملک بھر سے600 سے زائد گالفرز حصہ لیں گے۔ چیمپئین شپ کے پہلے دن پروفیشنلز اور امیچرز کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے، جن میں 200 سے زائد گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔

مطلوب احمد 22 ویں سی این ایس گالف چیمپئین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔