- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
ایران میں اپوزیشن لیڈرمہدی کروبی نے بھوک ہڑتال کردی
تہران: ایران میں 6 سال سے نظر بند سابق صدارتی امیدوار مہدی کروبی نے بھوک ہڑتال کرتے ہوئے اپنے اوپر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق ایران میں 79 سالہ علیل اپوزیشن رہنما مہدی کروبی فروری 2011 سے گھر میں نظر بند ہیں۔
2009 کے متنازع صدارتی الیکشن میں احمدی نژاد کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد مہدی کروبی اسٹیبلشمنٹ کے عتاب کا شکار ہوگئے تھے۔ اس الیکشن کے بعد ایران میں کئی ماہ تک احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے۔ سبز تحریک کے سربراہ مہدی کروبی کو کسی مقدمے یا فرد جرم عائد کیے بغیر گھر میں کڑی پابندی میں نظر بند کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی پاکستان میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر حملے کی دھمکی
گزشتہ تین ہفتوں میں وہ دو مرتبہ اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں اور ان کا دل کا آپریشن ہوچکا ہے۔ مہدی کروبی کی اہلیہ کے مطابق انہوں نے مطالبات کی منظوری تک کھانے پینے سے انکار کردیا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ان کی نظر بندی ختم کی جائے، اگر یہ ممکن نہیں تو پھر ان پر کھلی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور6 عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی پروگرام پر معاہدہ طے پاگیا
ایران میں 2011 سے دیگر دو سیاسی رہنما سابق صدارتی امیدوار میر حسین موسوی اور ان کی اہلیہ زہرا راہ نورد بھی اسی طرح سے گھر میں نظر بند ہیں۔ 75 سالہ موسوی بھی امراض قلب میں مبتلا ہیں اور کئی بار اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔