- سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نمایاں شخصیات کو سزائیں
- گھروں میں وارداتیں کرنے اور قتل میں ملوث ’’رانی‘‘ پولیس تحویل سے فرار
- بیٹے کے اغوا کا ڈراما رچانے والے باپ کا بھانڈا پھوٹ گیا
- براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کےلیے سابق جج کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی کے قیام کی منظوری
- جوبائیڈن کی حلف برداری کی سیکیورٹی سے دو مشکوک فوجی ہٹا دیے گئے
- سرحد پار تجارت کیلیے اقدامات؛ پاکستان کی رینکنگ میں31 درجہ بہتری
- ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نئی پی ایچ ڈی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
- ہائی وے پرآئل ٹینکروں کا خوفناک تصادم، ہزاروں لیٹرتیل میں آگ لگ گئی
- بھارت میں 13 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل
- فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے 4400 متاثرین کو 14 ارب روپے واپس مل گئے، پاک فضائیہ
- جرمنی میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت
- زین آفندی قتل کیس، عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا
- بہادرآباد میں پولیس مقابلہ؛ وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان گرفتار
- روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ
- کائنات کے ’سب سے نرم‘ سیارے نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا
- لاک ڈاؤن میں دو ہزار گھروں کی مفت مرمت کرنے والا ’رحم دل پلمبر‘
- جوبائیڈن نے اپنی حکومت میں خواجہ سرا کو اہم عہدہ دیدیا
- پی ڈی ایم کے احتجاج پرالیکشن کمیشن کا ردّعمل آ گیا
- سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
- مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں، یہ آپ پر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے، وزیر داخلہ
پاکستان نیوی نے کثیرالقومی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ 10ویں مرتبہ سنبھال لی

پا ک بحریہ کےعزم کے باعث پاک بحریہ اور اتحادی بحری افواج کے مابین تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں۔ ترجمان ۔ فوٹو: پاک بحریہ
کراچی: ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی نے کثیرالقومی ٹاسک فورس۔150 کی کمانڈ 10ویں مرتبہ سنبھال لی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی نے کثیرالقومی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ 10ویں مرتبہ سنبھال لی جب کہ پاکستان نیوی کے ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کثیرالقومی ٹاسک فورس – 150 کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے ہیں، تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ میں منعقد ہوئی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس – 150 کی کمانڈ کا پاکستان کو دسویں مرتبہ سونپا جانا اتحادی فورسز کا پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
اس موقع پر ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پا ک بحریہ کے عزم کے باعث پاک بحریہ اور اتحادی بحری افواج کے مابین تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں۔
واضح رہے کمبائنڈ ٹاسک فورس- 150 ایک کثیرالقومی اتحاد ہے جوسمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے آپریشنز سر انجام دیتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔