سدھو کی ’دی کپل شرما شو‘ سے چھٹی

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اگست 2017
نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ ارچنا پورن سنگھ شو کا حصہ بن گئیں۔ فوٹو: فائل

نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ ارچنا پورن سنگھ شو کا حصہ بن گئیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کا اہم حصہ سمجھے جانے والے نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ ارچنا پورن سنگھ نے لے لی۔

سابق بھارتی کرکٹر، سیاست دان اور کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو کامیڈی شو ’’کپل شرما شو‘‘ کا اہم حصہ ہیں اور شو کے دوران اپنے چٹکلوں اور شاعری کے باعث شہرت رکھتے ہیں مگر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سدھو نے شو سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو طبیعت میں خرابی کے باعث چند پروگرامز میں شرکت نہیں کریں گے اور ان کی جگہ کپل شرما کی پرانی دوست اور کئی کامیڈی پروگرامز میں جج کے فرائض انجام دینے والی ارچنا پورن سنگھ کو ’دی کپل شرما شو‘ کا حصہ بنایا گیا جو کئی بار ’کامیڈی سرکس‘ میں کپل شرما کو جج کر چکی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سدھو کے فحش لطیفے ان کے گلے پڑ گئے

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارچنا پورن سنگھ کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے سدھو جی کو اس کرسی پر بیٹھا دیکھا اور آج ان کی جگہ پر بیٹھنا عجیب سا لگ رہا ہے، کپل شرما میرے پرانے دوست ہیں اس لیے میں ان کو انکار نہیں کر سکی لیکن میں یہاں چند پروگرامز کے لیے ہوں، سدھو جی فٹ ہوتے ہی اپنی کرسی سنبھال لیں گے جب کہ واپس جانے پر میں اس شو کو یاد کروں گی اور کپل شرما کے فون کا دوبارہ انتظار کروں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سدھو ’’دی کپل شرما شو‘‘ سے غائب

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔