کراچی میں موبائل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اگست 2017
شہید پولیس اہلکار کی شناخت رحمت کے نام سے ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

شہید پولیس اہلکار کی شناخت رحمت کے نام سے ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ٹیپو سلطان روڈ پر ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو شہید کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیپو سلطان روڈ کے سگنل پر کھڑی پولیس موبائل پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار رحمت زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ دوسری جانب پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک ڈرائیورسمیت شہید

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور ان کے ڈرائیور کو شہید کر دیا تھا جب کہ اس سے قبل ابو الحسن اصفحانی روڈ پر بھی فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔