وینزویلا کی جیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 37 قیدی ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اگست 2017
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جیل کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو قیدیوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی، حکام - فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جیل کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو قیدیوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی، حکام - فوٹو: فائل

کراکس: وینزویلا کی جیل میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 37 قیدی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی جیل کو پرتشدد گروپوں سے چھڑانے کے لیے حکومتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن پر قیدیوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی، جس کے نتیجے میں 37 قیدی ہلاک ہو گئے۔

وینزویلا کے حکام کے مطابق انسانی حقوق کے وکیلوں کی جانب سے مسلسل یہ شکایات سامنے آ رہی تھی کہ پرتشدد گروپوں کا ملک کے بہت سے جیلوں پر کنٹرول ہے اور وہ وہاں منشیات فروشی اور ہتھیاروں کی خرید و فروخت عام ہے۔ حکومت کی اسپیشل سیکیورٹی فورسز جیلوں سے ان گروپوں کے کںٹرول کے خاتمے کے لیے وقتاً فوقتاً آپریشنز بھی کرتی رہتی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ شدت پسند گروپوں سے جیل کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کے لیے رات گئے آپریشن شروع کیا گیا تو قیدیوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر بڑی تعداد میں قیدیوں کی ہلاکتیں ہوئیں اور مردہ خانہ بھی لاشوں سے بھر گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔