بنوں تھانے پرحملہ، 6 خودکش حملہ آور مارے گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 14 فروری 2013
 4 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور 2 فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، سیکیورٹی ذرائع،  فوٹو رائٹرز

4 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور 2 فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، سیکیورٹی ذرائع، فوٹو رائٹرز

بنوں: تھانے میریان پرحملہ کرنے والے 6 خودکش حملہ آور مارے گئے۔

تھانہ میریان پر شدت پسندوں نے صبح 5 بجے حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقےکو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا جو 2 گھنٹے جاری رہا، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد خودکش حملہ آوروں نے دھماکے کرنا شروع کر دیئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور 2 فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا، اس موقع پردہشت گردوں سے ملنے والی بارودی جیکٹس ناکارہ بنا دی گئیں، دوسری جانب کرک کے علاقے گرگری میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے شدت پسند 10 کلو بارود، 2 بم اور راکٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔