- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
فنون لطیفہ کے شعبوں میں پاکستانیوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، صنم بخاری
لاہور: اداکارہ وماڈل صنم بخاری نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں پاکستانی فنکاروں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے صنم بخاری نے کہا کہ دیکھا جائے تودنیا بھرکے فنکاراپنے ملکوں کے علاوہ دوسرے ممالک میں جاکرکام کرتے ہیں اوران کے اس عمل سے دنیا بھرمیں ان کے ملک کا نام روشن ہوتا ہے۔ اس کی متعدد مثالیں موجود ہیں لیکن پاکستان کے موجودہ دورمیں فنکاروں کوجہاں بیرون ممالک کام کرنے کے بہترین مواقع مل رہے ہیں، وہیں انھیں چاہیے کہ وہ پاکستانی فلم کی سپورٹ کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ ایکٹنگ، میوزک، رقص اوردیگرشعبوں سے وابستہ انٹرنیشنل فیم کے فنکارجب تک اس سلسلے میں آگے قدم نہیں بڑھاتے، تب تک مسائل جوں کے توں رہیں گے۔ یہ بات توسب جانتے ہیں کہ انٹرنیشنل مارکیٹ کا مزاج بالکل الگ ہے اورپاکستانی فلم کا معیاربھی ابھی تک وہ نہیں ہوسکا، جس کی ڈیمانڈ دنیا بھرمیں کی جاتی ہے۔ اس کے لیے ہمارے پاس بہترین چوائس تو وہی فنکار ہیں، جوہالی وڈ اوربالی وڈ سمیت دنیا کے دیگرترقی یافتہ فلم انڈسٹریوں کے ساتھ کام کررہے ہیں، جب یہ لوگ یہاں کام کرینگے تواس کے مثبت نتائج پاکستانی فلم کی ترقی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔