سونا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

بزنس رپورٹر  جمعـء 18 اگست 2017
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 50900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43628 روپے ہوگئی۔ فوٹو؛ فائل

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 50900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43628 روپے ہوگئی۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور171 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کے اضافے سے 1286 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روز کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور171 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 50900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43628 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت625.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔