لیڈی گاگا نے انجری کے باعث ورلڈ ٹور ملتوی کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 14 فروری 2013
ورلڈ ٹور کے ملتوی ہونے پر لیڈی گاگا نے اپنے مداحوں سے بھی معذرت  کی۔ فوٹو اے ایف پی

ورلڈ ٹور کے ملتوی ہونے پر لیڈی گاگا نے اپنے مداحوں سے بھی معذرت کی۔ فوٹو اے ایف پی

امریکا: گلوکارہ لیڈی گاگا نے انجری کے باعث ورلڈ ٹور ملتوی کردیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر لیڈی گاگا نے کہا ہے کہ وہ انجری کےباعث اپنا ورلڈ ٹور ملتوی کررہی ہیں، ٹور کے ملتوی ہونے پر انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی معذرت کی ہے۔

لیڈی گاگا گزشتہ پرفارمنس کے دوران زخمی ہوگئی تھیں جس کے بعد انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔