- بائیڈن کے صدر بننے سے امریکا کی 230 سالہ تاریخ میں کیا کیا پہلی بار ہوا !
- وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں اضافہ کردیا
- آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
- دنیا میں اپنے اتحادیوں سے پیدا ہونے والی دوریاں ختم کریں گے، صدر بائیڈن
- جیولرز اور ڈاکٹرز اپنے کسٹمرز کی مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹ کرنے کے پابند
- ایران کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کا سياسی کيريئر ختم ہوگیا، روحانی
- جوبائیڈن کے ساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کا منتظرہوں، وزیراعظم
- پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت
- اسپین کے دارالحکومت میں زوردار دھماکا، 3 افراد ہلاک
- کورونا وبا بے قابو ہونے پر نیدرلینڈ میں کرفیو کا نفاذ
- حکومت کی مدارس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار
- پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی
- برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم 60 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت
- گوادر ٹیکس فری زون کے لیے مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
- روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو تنزلی کا سامنا
- ٹرمپ نے صدارت کے آخری روز ’اپنوں‘ کو نوازنے کی تاریخ رقم کردی
- جوبائیڈن امریکا کے معمر ترین صدر اور کملا ہیرس پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں
- جوبائیڈن حکومت نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کا عندیہ دے دیا
- پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ
جعلساز عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتا، چیف جسٹس

پی پی 4 میں ضمنی انتخابات روک دیے، تفتیش کا فورم کون سا ہوگا، تعین ضروری ہے، جسٹس میاں ثاقب نثار۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 4 میں ضمنی انتخابات روکتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جب تک منتخب نمائندوں کو نااہل کرنے کے بارے میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کا تعین نہیں کیا جاتا، عام انتخابات میں مذکورہ حلقے سے منتخب شوکت عزیز بھٹی کی نااہلیت برقرار رہے گی۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بینچ نے نااہلیت کے فیصلے کے خلاف شوکت عزیز بھٹی کی اپیل کی سماعت کے دوران قرار دیا کہ عوامی نمائندگی کے قانون کے تحت منتخب ارکان کو نااہل کرنے کا الیکشن کمیشن کا اختیار آئینی اور قانونی تشریح کا متقاضی ہے، جب تک عوامی نمائندگی کے قانون کی سیکشن 103اے کا آئین کی شق 225 کے تناظر میں جائزہ لے کر تشریح نہیں کی جاتی تب تک اپیل کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، چیف جسٹس نے کہا کہ جس نے جعلسازی کی ہو وہ عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتا لیکن الزام کی تفتیش کا فورم کون سا ہوگا اس کا تعین بھی ضروری ہے۔
چیف جسٹس نے آبزرویشن دی ہے کہ اختیارکے بغیر جاری حکم کی قانونی حیثیت نہیں ہوتی، ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مقررہ مدت کے بعد کسی منتخب رکن کو نااہل کرنے کا اختیار ہے بھی یا نہیں؟ زیر غورکیس کا تعلق اختیارکے تعین سے ہے جس کے فیصلے کا اثر نہ صرف اس مقدمے بلکہ اس نوعیت کے باقی مقدمات پر بھی ہوگا۔
عدالت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو شوکت عزیز بھٹی کے غیرملکی ڈپلومہ کی تصدیق کرنے کا حکم دیا اور اپیل کنندہ کو اپنی اصل اسناد ایچ ای سی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی، عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔