- راولپنڈی میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل، ملزم موقع سے فرار
- پاور ٹیرف میں اضافے سے ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ
- علی زیدی کو کراچی کمیٹی تو درکنار کابینہ میں بھی نہیں ہونا چاہیے، سعید غنی
- کیا کورونا ویکسین نئے کووِڈ 19 کے خلاف ناکارہ ہوجائے گی؟
- گھریلو ملازم نے مالک کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا
- پاکستان مخالف نعرے و اشتعال انگیز تقریر؛ گواہ پولیس انسپکٹر نے 7 ملزمان کو شناخت کرلیا
- بھارت میں نو سربازوں نے جیولر کو 50 لاکھ میں سونے کی جگہ مٹی دیدی
- عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے
- ہفتے بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا
- كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان پھر شدید سردی كی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا
- گوگل نے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا
- بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبر پورے ہیں تو پیش کریں، احسن اقبال
- لڑکی سے دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کے ملزم پولیس حراست سے فرار
- سابق صدر ٹرمپ کیخلاف کانگریس عمارت حملے پر مواخذہ آئندہ ماہ سے ہوگا
- قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے اداکارشان میدان میں آگئے
- نئی قسم کا کورونا وائرس زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہا ہے، برطانوی وزیراعظم
- براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید
- کینیڈا کی گورنر جنرل ملازمین کو ہراساں کرنے پر مستعفی
- نیب کا شہریوں کے اکاؤنٹس سالوں تک بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہے، عدالت
- چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئے، 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع
پی اے سی کا کامسیٹس انسٹیٹیوٹ اور این ٹی ایس کے خصوصی آڈٹ کا حکم

این ٹی ایس بہت بڑا فراڈ ہے، کنوینر کمیٹی، این ایچ اے کو کرپٹ ترین ادارہ کہنے پر اعظم سواتی اور چیئرمین شاہد اشرف میں جھڑپ۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے کامسیٹس انسٹیٹیوٹ کا 5 سال کا خصوصی آڈٹ کرنے اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے فنڈز کا آڈٹ کر کے 2ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی سردار عاشق گوپانگ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آڈٹ اعتراضات 2009-10 کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ کنٹریکٹ ملازمین کیلیے39لاکھ روپے کے آڈٹ پیرازپراعتراضات ختم کر دیے گئے۔ رکن اعظم سواتی نے اس موقع پر کہا کہ این ٹی ایس کی بھی آڈٹ رپورٹ دی جائے۔
کنوینر کمیٹی نے کہا کہ این ٹی ایس بہت بڑا فراڈ ہے، اس سے متعلق بہت سی شکایات ہیں۔ کمیٹی نے این ٹی ایس کے فنڈزکامکمل آڈٹ کرنے کی ہدایت بھی کردی ،اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایاکہ این ٹی ایس سے متعلق ہمیں ہدایات ہیں، خصوصی آڈٹ ہوچکا، ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں خصوصی آڈٹ رپورٹ کمیٹی میں پیش کردی جائے گی۔
آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ کامسیٹس میں گاڑیوں کی خریداری پر21لاکھ روپے بجٹ سے اضافی خرچ کیے گئے، کامسیٹس انتظامیہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ21لاکھ روپے گاڑیوں کی لیزنگ میں شرح منافع کی مدمیں ادا کرنا پڑے جس پرکمیٹی نے کہاکہ لیزنگ پر پیسے اضافی دینا پڑتے ہیں۔
بعدازاں کمیٹی نے یہ معاملہ نمٹادیا، ذیلی کمیٹی نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی منظوری سے5کروڑ روپے کی تارکول ایڈوانس میں دینے کامعاملہ بھی زیر غور لایا۔ آن لائن کے مطابق اجلاس میں نیشنل ہائی ویزاتھارٹی کوکرپٹ ترین محکمہ قرار دینے پرسینیٹراعظم سواتی اورچیئرمین این ایچ اے شاہداشرف تارڑکے مابین شدید جھڑپ ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔